مہرخبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی کارروائیوں میں نو کشمیری ہلاک ہوگئے ہیں
۔سری نگر میں ہندوستانی فوج کے ترجمان کے مطابق ضلع کپواڑا میں جھڑپوں کے دوران چار علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان کے مطابق جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کرکے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا۔کشمیر پولیس کے مطابق مزید چار علیحدگی پسند دو مختلف واقعات میں ضلع ڈوڈا اور راجوری میں مارے گئے ہیں
آپ کا تبصرہ